IQNA

15:17 - November 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3449270
بین الاقوامی گروپ:اجتماع میں علماء کرام نے بیان کرتے ہوئے دین اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغ دین کیلئے شہریوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا

ایکنا نیوز-سلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، مولانا عبدالرحمان کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی جبکہ ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کی گئی۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جمعرات کے روز شروع ہوا تھا جس میں شمالی علاقہ جات سے تبلیغی جماعت کے ارکان کی کثیر تعداد شریک ہے۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن، کوہستان، گلگت، کوہاٹ، کزئی، درگئی اور مالا کنڈ سمیت دیگر اضلاع کے رہائشی اجتماع میں شریک ہیں۔ اجتماع گاہ میں مولانا عبدالرحمان کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی جبکہ ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجتماع میں علماء کرام نے بیان کرتے ہوئے دین اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغ دین کیلئے شہریوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا۔ اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ انتظامیہ کے ڈنڈا بردار سکیورٹی گارڈز بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کئی ایکڑز پر محیط پارکنگ سٹینڈز بنائے گئے ہیں۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز صبح دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔

497580

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: