غزہ میں، صیہونی مظالم کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

IQNA

غزہ میں، صیہونی مظالم کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

13:53 - November 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3453265
بین الاقوامی گروپ:غزہ میں سینکڑوں خواتین نے صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پترا کے مطابق فلسطینی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی جارحیت اور صیہونی کالونیوں میں بسنے والے غاصبوں کے خلاف عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔

ان مظاہروں میں قومی، اسلامی اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداروں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عملی حمایت کے حوالے سے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ 1967 کی سرحدی تقسیم کی روشنی میں علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام میں مدد کرے جس کا دارالحکومت قدس ہو۔

200618

نظرات بینندگان
captcha