ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے arabi21.com، کے مطابق دہشت گرد گروپ المرابطون جو اسلام سے مکمل ناواقف ہے اسلام کے نام پر حملہ کرکے مغویوں کو قرآن کی تلاوت کی شرط پر رہا کررہا تھا
علما کے مطابق المرابطون جسیے گروپ حکم قرآن اور قرآنی تعلیمات کو زیرپا کرکے ظاہری طور پر خود کو مسلمان اور قرآن کے حامی دیکھا کر قرآن اور اسلام کوبدنام کرنے کی سازش پر کام کررہے ہیں
علما کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے صرف مسلمان بدنام ہورہا ہے اور اسلام مخالف سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے
المرابطون کے حملے میں گذشتہ روز ۲۷ افراد ہلاک ہوئے تھے
دہشت گرد گروپ«المرابطون» القاعده سے وابستہ ہے اور «مختار بالمختار» نامی فرد اسکی سربراہی کررہا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق رادیسون بلو ہوٹل پر گذشتہ روز 7 بجے صبح الله اکبر کے نعروں کے ساتھ دہشت گردوں نے حملہ کیا اور سینکڑوں لوگوں کو یرغمال بنایا۔
فورسز کے آپریشن کے بعدتمام افراد رہا کرالیے گئے ۔