ایکنانیوز- ڈان نیوز- امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وہیٹون کالج (Wheaton College) میں سیاسیات پڑھانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر لاریشیا ہاکنز کو منگل کو رخصت پر بھیج دیا گیا.
کالج انتظامیہ کا جاری کردہ اعلامیے میں کہنا تھا کہ مذکورہ استاد کو سوشل میڈیا پر اُن کے اس بیان کے بعد رخصت پر بھیجا گیا جس میں انھوں نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان مشترک چیزیں بیان کی تھیں.
اے پی کے مطابق کالج کی ترجمان نے اس فیصلے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم اپنے تحریری بیان میں کالج میں سر پر اسکارف پہننے پر تشویش کا اظہار کیا گیا.