پاکستان میں انتہاپسندوں کا ایجنڈا داعش اور بوکوحرام سے الگ نہیں: آصف زرداری

IQNA

پاکستان میں انتہاپسندوں کا ایجنڈا داعش اور بوکوحرام سے الگ نہیں: آصف زرداری

9:51 - December 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3469787
بین الاقوامی گروپ:عسکریت پسندی اور انتہاپسندی کے ان علمبرداروں کی بھی مذمت کرتے ہیں، جو مذہب کے نام پر ریاست پر قبضہ کرکے اپنی خود ساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بینظر کی برسی پر بیان

ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز-پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ  آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دیں گے، اور نہ ہی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی اجازت دیں گے، اس آمرانہ ذہنیت کی بھی مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت امن و امان کے نام پر اور تمام آئینی اصولوں کے خلاف سندھ پر وفاق نے چڑھائی کر دی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عسکریت پسندی اور انتہاپسندی کے ان علمبرداروں کی بھی مذمت کرتے ہیں، جو مذہب کے نام پر ریاست پر قبضہ کرکے اپنی خود ساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں انتہاپسندوں کا ایجنڈا عراق اور شام میں داعش، کینیا میں الشباب اور نائجیریا میں بوکوحرام سے مختلف نہیں ہے، واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عسکریت پسندوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آج ہم ان شہیدوں کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی اور دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، شہیدوں کی قربانیوں ہی کی وجہ سے دہشتگرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

727019

نظرات بینندگان
captcha