ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجف اشرف شہر کے امام جمعہ
«سید صدرالدین قبانچی» نے کہا ہے کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور عالمی سطح پر جشن میلادالنبی اس دعوی کی دلیل ہے
انہوں نے کہا کہ دیگر مکاتیب جیسے سوشیالسیم،امپریالیسم وغیرہ اسلام روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں
امام جمعه نجف اشرف نے عالمی سطح پر وحدت کانفرنس کے انعقاد پر ایران کو
مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور عالم اسلام استکبار کے چنگل سے
آزاد ہورہا ہے
سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ اسلام کے حوالے سے دنیا دو حصوں میں تقسیم
ہوچکی ہے ایک حصے کی کوشش ہے کہ اسلام کو عام کیا جائے اور دوسرا حصہ کوشش
کررہا ہے کہ دنیا میں اسلام کو بدنام کرکے اسکی ترویج کو روکا جائے۔
امام جمعه نجف نےمام خمینی (ره) کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکتبار سے رہائی عالم اسلام کی اہم ضرورت ہے
قبانچی نے اسلام کی ترویج کے لیے شدت پسندی اور تشدد کے خاتمے کو بھی اہم
قرار دیا اور کہا کہ آج اسلام کے نام پر دہشت گردی افسوسناک اور قابل مذمت
اور دشمنوں کی سازش کا حصہ ہے۔
سیدصدرالدین قبانچی نے عراقی شهر «الرمادی» کی آزادی کو شیعہ – سنی وحدت کا نتیجہ قرار دیا۔