یکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق اردن میں سیکورٹی فورسز نے تکفیری مفکر اور دانشور«عبدالقادر شحاده»،کو گرفتار کرلیا ہے
عبدالقادر شحاده المعروف ابومحمد کو اربد شہر میں انکے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے
روزنامه «رأی الیوم» کے مطابق عبدالقادر کو گرفتاری کے بعد اردن کے دارالحکومت امان منتقل کردیا گیا ہے ۔
عبدالقادر کو سال 2010 میں اردن کے شهر الزرقاء کے واقعات میں ملوث ہونے
کی بناء پر عدالت کی جانب سے گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا جسکے
بعد وہ روپوش ہوگئے تھے
شهر الزرقاء میں 15 اپریل 2010 کو تکفیری گروپوں نے بعض اراکین کی
گرفتاری پر مظاہرہ کیا تھا اور مظاہرین تلواروں اور خنجروں سے لیس دکانوں
اور پولیس پر حملہ آور ہوئے تھے جسمیں اکیانوے افراد اور پولیس اہلکار زخمی
ہوگئے تھے۔
ملایشیاء میں داعش کا ٹیلی گرام میں اثر و رسوخ
ایکنا نیوز کے مطابق ملایشیاء میں اینٹی ٹروریسٹ فورس کے سربراہ کے مطابق داعش ٹیلی گرام کے زریعے سے تکفیری تبلیغات میں مصروف ہے۔
اینٹی ٹروریسٹ فورس کے سربراہ ایوب خان مایدین کے مطابق داعش سوشل میڈیا
کے زریعے سے ۲۳ زبانون میں تکفیری تعلیمات کی ترویج میں سرگرم عمل ہے اور
جوانوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہی ہے جسکا مقابلہ اور سدباب ضروری ہے
ایوب خان کے مطابق اب تک کوئی گروپ داعش کی طرح ماہرانہ اندازمیں فیسبوک، اینسٹاگرام اور ٹیلگرام میں کام نہیں کر سکا ہے۔
3470661