الرمادی کی آزادی / داعش بکھر گئی

IQNA

الرمادی کی آزادی / داعش بکھر گئی

11:41 - December 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3500011
بین الاقوامی گروپ: عراقی فوج کے مطابق رمادی شہر مکمل طور پر آزاد ہوچکا ہے
ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عراقی فوج نے رمادی شہر کی مکمل آزادی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رمادی شہر کی تمام سرکاری عمارتوں پر عراق کا پرچم نصب کردیا گیا ہے
روزنامہ ٹیلی گراف کے مطابق تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رمادی شہر کی آزادی موصل شہر کی آزادی کا پیش خیمہ ہے اور جلد اس شہر سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔


داعش؛ شکست سے چند قدم کے فاصلے پر


عراقی دفاعی تجزیہ نگار عبدالکریم خلف کے مطابق داعش کی شکست قریب ہے اور انکے جنگجو فرار کا راستہ اختیار کررہے ہیں
انکا کہنا تھا کہ رمادی میں داعش مکمل شکست سے دوچار ہوچکی ہے اور اب شہر میں نصب بموں کی صفائی کا کام جاری ہے
ٹیلی گراف کے تجزیہ نگار ڈیویڈ بلر نے اس شکست پر اظھار خیال میں کہا ہے کہ رمادی شہر کی آزادی کے ساتھ ہی موصل کی آزادی کا مرحلہ آسان ہوچکا ہے۔

3470470

نظرات بینندگان
captcha