شارلی ابدو نے آیلان کو بھی نہ بخشا

IQNA

شارلی ابدو نے آیلان کو بھی نہ بخشا

9:01 - January 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500112
بین الاقوامی گروپ: توہین آمیز خاکہ شائع کرنے والا گستاخ میگزین نے معصوم شامی بچے کو بھی نہ چھوڑا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے روسیا الیوم،کے مطابق شارلی ابدو میگزین نے گذشتہ روز غرق ہونے والے معصوم ننھے شامی بچے آیلان کی تصویر شائع کی ہے.


اس خاکے میں ایلان کی تصویر کو جرمنی میں جنسی زیادتی کے واقعات سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے.

اس خاکے کے نیچے لکھا گیا ہے کہ : اگر ایلان بڑا ہوتا تو کیا ہوتا ؟ جواب میں کہا گیا کہ ایک جنسی زیادتی کرنے والا شخص بنتا !!!( جرمنی کے شہر کلن میں بعض جنسی زیادتی کے واقعات کو مہاجرین سے نسبت دی گئی ہے)

رپورٹ کے مطابق شامی معصوم بچے سے متعلق متمدن دنیا کے ایک اہم ملک کے میگزین میں خاکے پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha