ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق نایجیریا کے شہر زاریا میں فوج کے ہاتھوں قتل عام کے بعد ایک مہینے سے سینکڑوں افراد اب تک لاپتہ ہیں.
اسلامی تحریک کے مطابق سات سو تیس افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں
تحریک کے ترجمان ابراهیم موسی کے مطابق یہ افراد یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا فوج کے ہاتھوں کسی نامعلوم مقام پر اسارت میں ہیں.
اسلامی تحریک کے مطابق 220 تحریک کے ممبر صوبہ کادونا کے زندانوں میں قید ہیں جبکہ باقی افراد صوبہ بوشی اور ابوجا کی جیلوں میں اسیر ہیں.
گذشتہ مہینے شیخ زکزاکی کے سینکڑوں حامی جو شیخ کی گرفتاری روکنے کی کوشش کررہے تھے پر فوج کی جانب سے بے دریغ فائرنگ کی گئی تھی جسمیں سینکڑوں لوگ شہید اور زخمی ہو گئے تھے ۔
اسلامی تحریک کے مطابق اس واقعے میں موساد کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔