قرآنی اینیمیشن کے حوالے سے سعودی مفتی کا عجیب فتوی !

IQNA

قرآنی اینیمیشن کے حوالے سے سعودی مفتی کا عجیب فتوی !

7:41 - January 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500133
گروه بین‌الملل: شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اینیمیشن کے حوالے سے مضحکہ خیز حکم صادرکردیا

ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے «newnevvs.com» کے مطابق جہاں اکثر علما کا خیال ہے کہ موجودہ ترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں قرآنی اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے جدید وسایل سے استفادہ ضروری ہے وہاں عجیب و غریب فتووں کے حوالے سے سعودی عرب کے معروف وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز بن‌عبدالله آل‌ شیخ نے ایک جدید فتوی میں کہا ہے کہ قرآنی روایات اور داستانوں کو بچوں کے لیے اینیمیشن کی شکل میں پیش کرنا درست نہیں !

سعودی مفتی سیٹلایٹ چینل «المجد» نے اس فتوی کے حوالے سے دلیل دینے کی بجائے صرف اتنا کہا کہ « خدا کی قسم یہ کام درست اور مناسب نہیں»

سعودی علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآنی داستانوں کو تصاویر اور اینیمیشن کے ساتھ یا موسیقی کے ہمراہ پیش کرنا بچوں کے لیے بالکل مفید نہیں !

سعودی عرب کےوہابی مفتیوں کی جانب سے گاہے بگاہے ایسے مضحکہ خیز فتوے صادر ہوتے رہتے ہیں جو ساری دنیا اور بالخصوص اسلام دنیا کے علما کے لیے حیرت کا باعث بنتے ہیں
نظرات بینندگان
captcha