وہابی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعلان

IQNA

وہابی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعلان

13:34 - January 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500155
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والے وہابیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والے وہابیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلباء اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ باچا خان یونیورسٹی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اب تک 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر حامد حسین بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha