پاکستان؛ دہشت گردی کےتازہ واقعات اور حقایق

IQNA

پاکستان؛ دہشت گردی کےتازہ واقعات اور حقایق

10:27 - January 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500156
بین الاقوامی گروپ: دہشت گردی ختم کرنے کے دعووں کے بعد حالیہ واقعات نے ثابت کردیا کہ اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

ایکنا نیوز: جس وقت دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے یہ تاثر ابھر کر سامنے آرہا تھا کہ یہاں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو ختم کردیا گیا ہے، ایسے میں پاکستان کو دہشت گردی کی نئی لہر نے جنجھوڑ دیا ہے اور نئے سال کے ابتدائی 20 روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے چار سدہ کیمپس میں ہونے والے حملے کے بعد صرف 2 روز میں دہشت گردی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، جس میں جمرود خود کش دھماکے میں ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

اگر انٹیلی جنس کی جانب سے دی جانے والی وارننگز ہی کو سب کچھ مان لیا جائے، تو خطرہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور آنے والے دنوں میں زیادہ ہولناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

قومی سطح پر موجود سیکیورٹی کی بہتر صورت حال کے باعث گذشتہ کچھ عرصے میں حملوں کی تعداد میں نمایاں 60 فیصد تک کی کمی آئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات کے نفاذ کے بعد سے اب تک مختلف حوالوں سے کامیابیاں حاصل ہوئی۔

ملک میں انٹیلی جنس معلومات کے تحت کثیر تعداد میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور ان میں بے شمار دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ ان آپریشنز کے ذریعے بہت سے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بھی بنائے گئے تاہم اس کے باوجود دہشت گردی کی یہ لعنت اب بھی موجود ہے۔

ایک کے بعد ایک سانحہ ہمیں اس بات کی حقیقت بتاتا ہے کہ یہ دہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، کم از کم فی الحال تو نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر واقعے کے بعد کہاجاتا ہے کہ سازش کی کڑی باہر سے ملتی ہے یا ماسٹر ماینڈ ملک سے باہر ہے مگر سوال یہ ہے کہ ان واقعات میں تمام افراد انکو پاکستان کے اندر سے اور مقامی شدت پسند تنظیموں سے کیوں مل جاتے ہیں ؟

کیا یہ درست نہیں کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد دہشت گرد عناصر منظم انداز میں اندورنی علاقوں میں لوکل دہشت گرد تنظیموں کی ہمراہی اور مدد سے نیے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں اور کیا اس میں شک باقی رہ گیا ہے کہ ان مقامی جنجگو تنظیموں کے خلاف کاروایی کیے بغیر دہشت گردی کے خاتمے کا خواب صرف خواب ہی باقی رہے گا ؟

نظرات بینندگان
captcha