ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق عوامی فورس کے «علیاکبر» نامی گروپ کی بروقت کاروایی اور ہوشیاری سے داعش کا ناپاک منصوبہ ناکام بنایا گیا
آستانہ حسینی کے مطابق لشکر علی اکبر سے وابستہ «حبیب بنمظاهر اسدی» کے جوانوں نے داعش کے چند دہشت گرد جو بارودی مواد کے ساتھ کربلاء پرحملہ آّور ہونا چاہتے تھے کو گرفتار کرلیا ہے
مذکورہ فورس کے سربراہ ماهر ایاد کے مطابق چہار خودکش جیکٹ،پندرہ بارودی پیکٹ، بڑی مقدار میں گولہ بارود اور دیگر بھاری اسلحہ کے ہمراہ داعش کے ان عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے
دہشت گردوں میں سعد سلیم و بلال ترکی سمیت کیی دیگر معروف داعش اراکین گرفتار ہونے
والوں میں شامل ہیں۔