سینیٹر تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ پر رینجرز کا چھاپہ

IQNA

سینیٹر تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ پر رینجرز کا چھاپہ

9:14 - January 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3500182
بین الاقوامی گروپ: ایم کیو ایم کے سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے موقف اپنایا کہ یوں رینجرز کے چھاپے مارنے سے ہمارا استحقاق مجروع ہوا۔ ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے بھی کسی قسم کی سرگرمی میں نہیں ہوں۔
ایکنانیوز-اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے کراچی میں مولانا تنویر الحق تھانوی کے کے مدرسہ پر رینجرز کے چھاپہ کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی اراکین نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسی کارروائی کرتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، حد عبور نہ کی جائے۔ اجلاس سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر تنویر الحق تھانوی کی جانب سے رینجرز کے ان کے مدرسے جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کے حوالے سے تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا۔
مولانا تنویر الحق تھانوی نے الزام لگایا تھا کہ گذشتہ سال 19 ستمبر کو 250 رینجرز اہلکار کراچی میں قائم ان کے مدرسے اور اس کے رہائشی بلاک میں داخل ہوئے اور ان کے خاندان کے اراکین کے ساتھ برا برتاؤ کیا، جبکہ وہ خود اُس وقت حج کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ یوں رینجرز کے چھاپے مارنے سے ہمارا استحقاق مجروع ہوا۔ ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے بھی کسی قسم کی سرگرمی میں نہیں ہوں۔
نظرات بینندگان
captcha