ملت اسلامیہ کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے ہمیں میدان میں آنا ہوگا، مولانا محمود مدنی

IQNA

ملت اسلامیہ کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے ہمیں میدان میں آنا ہوگا، مولانا محمود مدنی

14:35 - February 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500233
بین الاقوامی گروپ: مدنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو انجام دینے والی ممنوعہ تنظیم داعش اسلام دشمن طاقتوں کی آلہ کار ہے داعش کے لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اسلامی اصطلاح جہاد کو بدنام کر رہے ہیں۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کی جانب سے اقلیتوں، دلتوں بالخصوص مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور کمزور طبقات پر ظلم و ستم کرکے ملک میں خوف و دہشت کا ماحول بنایا جارہا ہے، ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے، ملک بدر کر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ملک کو ایک ہی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں  نے کہا کہ ملک کے حالات جتنے خراب اور تشویشناک آج ہیں اس سے پہلے کھبی نہیں ہوئے۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے، ملت اسلامیہ کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے اور ان کے اندر ہمت و حوصلہ پیدا کرنے کے لئے ہمیں میدان میں آنا ہوگا، اسلامی شعائر کے تحفظ اور دینی تشخص کی بقاء کیلئے ہمیں جد و جہد کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو انجام دینے والی ممنوعہ تنظیم داعش اسلام دشمن طاقتوں کی آلہ کار ہے داعش کے لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اسلامی اصطلاح جہاد کو بدنام کر رہے ہیں اور یہ لوگ اس قسم کی حرکت کر کے اسلام میں داخل ہو رہے بے شمار لوگوں کو روکنے کا کام کر رہے ہیں۔ مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری جدید ممبر سازی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ایک نظریہ کا نام ہے، ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا نام ہے، افراد سازی و مردم گری کا نام ہے، ممبر سازی جتنی زیادہ ہوگی جماعت اتنی ہی زیادہ مضبوط ہوگی۔
نظرات بینندگان
captcha