مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی سپرد خاک

IQNA

مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی سپرد خاک

6:19 - February 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500242
بین الاقوامی: مصر کے نامور قاری راغب مصطفی غلوش کو مصر کے صوبہ «الغربیه» کے «برما» نامی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے البوابة نیوز کے مطابق مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاوں برما میں سپرد خاک کیا گیا.


واضح رہے کہ راغب مصطفی غلوش مصر کے ریڈیو اور ٹیل یویژن میں نامور قاری قاری کے طور پر عالمی شہرت یافتہ قاری تھے جو کیی روز کی بیماری کے بعد گذشتہ روز دار فانی سے وداع کرگیے تھے

«راغب مصطفی غلوش» کو انکے نام سے منسوب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاوں برما میں آہوں اور سسکیوں میں تشیع اور دفن کیا گیا.


غلوش نے نوجوانی میں قرآن مجید مکمل حفظ کیا اور 16 سال کی عمر سے اہم محفلوں میں تلاوت کرنے لگا

نامور مصری قاری نے 30 سال تک دنیا کے مختلف ممالک جسیے امریکہ، انگلستان، ایران، فرانس اور کینیڈا وغیرہ کا دورہ کیا اور لوگوں کے دلوں کو تلاوت قرآن سے گرمایا۔

نظرات بینندگان
captcha