ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

6:00 - February 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500269
بین الاقوامی گروپ: ایران میں بین الاقوامی سالانہ قرآنی مقابلوں کا اعلان کیا گیا

ایکنا نیوز- ایران میں تینتیسویں قرآنی مقابلوں کا آغاز اس سال اسلامی سربراہ کانفرنس ہال کی جگہ مصلی امام خمینی (رہ) میں وزارت اوقاف کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق تینتیسویں قرآنی مقابلہ سترہ مئی چہار شعبان المعظم کو منعقد ہوگا ۔ایران میں یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ہر سال وزارت اوقاف کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے ۔


پہلے سالوں میں اسلامی کانفرنس ہال ، تہران کے میلاد ٹاور اور حسینیہ ارشاد میں یہ مقابلہ منعقد کیا جاتا رہا ہے اور اس سال پہلی بار مصلی امام خمینی میں یہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔


3474242

نظرات بینندگان
captcha