ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «قاف» کے مطابق مقابلہ حسن قرآت آستانہ مولا امام حسین(ع) سے وابستہ قرآنی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے
خواہشمند حضرات موبائل نمبر «009647719491040» پر رابطہ کرکے اس حسن قرآت مقابلہ میں شرکت کرسکتے ہیں
حصہ لینے والے قرآء سوره «فجر» کی تلاوت کرکے اس نمبر پر فائل ارسال کریں
پہلے مرحلے میں پچاس قراء اگلے مرحلے کے لیے منتخیب ہوں گے اور فائنل مرحلے میں ویڈیو فایل ارسال کرنا ہوگا
مقابلہ کے لیے آخری تاریخ ارسال فایل 20 جمادیالثانی ولادت حضرت زهرا(س) کا دن اور فائنل مرحلے کی آخری تاریخ 13 رجب ولادت حضرت امام علی(ع) کا دن مقرر کیا گیاہے
پوزیشن لینے والوں کو ثقافتی فیسٹیول «ربيع الشهادة»(بهار شهادت) اور حرم مطهر امام حسین(ع) کے پروگرام میں مدعو اور انکو انعامات دیے جائیں گے
ثقافتی فیسٹیول «ربیع الشهاده» ہر سال ولادت حضرت اباعبدالله الحسین(ع) کے دن منایا جاتا ہے جسمیں دنیا بھر سے اہم علمی شخصیات شرکت کرتی ہیں.