ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق امریکی چینل ’سی بی ایس نیوز‘ کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران جان برینن نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کئی ثبوت ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے اور وہ ایسے مزید ہتھیار بنانے کے لیے کلورین اور مسٹرڈ گیس بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ داعش اپنے مالی مفاد کے لیے یہ ہتھیار مغربی ممالک کو برآمد کردے، جس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ اسمگلنگ روٹس کو ختم کیا جائے۔