پنجاب میں ملت تشیع کے خلاف غیر منصفانه کاروائیاں بند اور بیلنس پالیسی کے تحت بے گناهوں کو هراساں کرنے کا عمل روکا جا ئے۔ مجلس وحدت مسلمین

IQNA

پنجاب میں ملت تشیع کے خلاف غیر منصفانه کاروائیاں بند اور بیلنس پالیسی کے تحت بے گناهوں کو هراساں کرنے کا عمل روکا جا ئے۔ مجلس وحدت مسلمین

7:43 - February 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3500349
بین الاقوامی گروپ: 34رکنی سعودی اتحا د میں پاکستان کی شمولیت خطے کو فرقه وارانه بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش هے۔

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کاسالانه تین روزه اجلاس اختتام پذیر، اجلاس میں پنجاب بھر کے 37اضلاع کے عهدارار شریک هوئے۔ اجلاس میں تنظیمی کارگردگی ، پارٹی الیکشن اور موجوده ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو هوئی ، اجلاس میں مندرجه ذیل قراردار کثرت رائے سے منظور کی گئیں ۔
اجلاس میں پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی نه هونے اور دهشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب حکومت کی حکمت عملی کو مایوس کن قرار دیا گیا ،اور اس بات پر اتفاق کیا گیا که پنجاب میں تکفیری گروه کے شدت پسند افراد اب بھی سرگرم هیں اور ان گروهوں کو پنجاب حکومت میں شامل بعض وزراء کی همدردی حاصل هے،جنوبی پنجاب میں شدت پسند عناصر اور دهشت گردوں کے خلاف رینجرز اور پاک فوج آپریشن کرے، پنجاب پولیس کے ذریعے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے خاطر خواه نتائج نهیں حاصل هو سکتے ،پنجاب میں ملت تشیع کے خلاف غیر منصفانه کاروائیوں کی مذمت اور بیلنس پالیسی کے تحت بے گناهوں کو هراساں کرنے کے عمل کو حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام قرار دیاگیا ۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظهار کیا گیا که 34رکنی اتحا د میں پاکستان کی شمولیت خطے کو فرقه وارانه بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش هے مشیر خارجه اور دفتر خارجه کے مبهم بیانات اس بات کی غمازی هے که اس اتحاد میں ضرور کوئی سازش کار فرما هے ،مشرق وسطی کی پراکسی وار سے پاکستان کو دور رکھا جائے اور اس بات پر زور دیا گیا که پاکستان ا سلامی ممالک کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرے،غیروں کی جنگ کو ملک کے اندر لانے کے بھیانک نتائج برآمد هوں گے، سعودی بادشاهت کے دفاع کے لئے فرقه وارانه شدت پسند گروپس حرمین شریفین کے نام پر ملک میں نفرت پھیلانے کی ساز ش کر رهے هیں، حکومت اور ریاستی ادارے دانش مندی کا مظاهر ه کرتے هوئے شرپسندوں کی بروقت سرکوبی کریں ۔

نظرات بینندگان
captcha