ایکنا نیوز- المنار ٹی وی کے مطابق پہلا واقعہ شام کے اہم شہر دمشق میں پیش آیا جہاں کار بم دھماکے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوئے۔
دھماکے کے دس منٹ بعد ایک خاتون خودکش حملہ آور ہجوم کے بیچ میں پہنچی جسکے پھٹنے سے متعدد دیگرشہید ہوئے اور پھر صرف پانچ منٹ بعد ایک اور خودکش حملہ آور کے دھماکے سے مزید افراد جان بحق ہویے۔
شام میں حضرت زینب (س) کے مزار کے قریب ایک کار بم دھماکے اور دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 90 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
سرکاری براڈکاسٹر نے بتایا کہ حملے اس وقت ہوئے جب ایک اسکول سے طالب علم نکل رہے تھے جن میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔
شامی کابینہ نے ان دھماکوں کو عربی ۔ غربی سازش کا نتیجہ قراردیا ہے۔
دوسری جانب تکفیری تنظیم داعش نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔