وہابی شیخ نے تکفیر کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا !

IQNA

وہابی شیخ نے تکفیر کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا !

8:20 - February 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500391
بین الاقوامی گروپ: وہابی طرز فکر کے شیخ نے مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے عمل کو گناہ کبیرہ قرار دیا، گویا وہابیت جسکی بنیاد ہی تکفیر پر ہے وہ اس سے بے خبر ہے

ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق سعودی علما کونسل کے رکن «عبدالله المطلق» نے ایک تعجب اّور بیان میں کہا ہے کہ جو مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے سیدھا جہنم میں جا ئے گا

حیرت کا مقام یہ ہے کہ وہابیت جسکی بنیاد ہی تکفیر پر رکھی گیی ہے اور جنکا کام ہی مسلمانوں کو کافر قرار دینا اور تکفیر کے نام پر قتل وغارت اور دہشت گردی ہے اسطرح کا بیان کسطرح دیا گیا ہے کیا وہابی شیوخ ابن تیمیمہ کے افکار سے دوری اختیار کریں گے ؟

وہابی شیخ نے « اسلام کی اعلی اقدار» پروگرام سے گفتگو میں شدت پسندی کے خاتمے پر بھی زور دیا ہے!

شیخ المطلق نےوحدت کی اہمیت پر گفتگو میں کہا کہ اتحاد امت میں خطباء اور علما کا کردار اہم ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے سے علما کو وحدت پر کام کرنے کی ضرورت ہے

تعجب کا مقام ہے کہ سعودی علما کونسل کا شیخ اسطرح کا بیان کسطرح سے دے سکتا ہے جبکہ اس نظام اور طرز فکر کی خاصیت ہی جنگ وجدل اور فتنہ و فساد پھیلانا ہے

علما کونسل کا شیخ تاکید کرتا ہے کہ اسلام دشمن امت کی کمین میں ہیں اور اسلامی ممالک میں جنگ و جدل سے خوش ہورہے ہیں

اور اسی وجہ سے آج سعودی عرب میں فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اس نکتے کا اشارہ نہیں کیا کہ سعودی حکام کسطرح سے یمن میں آگ و خون سے کھیل رہے ہیں اوریہ کہ اس ملک سے آج تک سوا ئے اختلافات اور تکفیر و شدت پسندی کے دنیا کو کچھ نہ ملا ہے.


3478996

نظرات بینندگان
captcha