قرآن میں «میسی» کے نام کا ذکر !

IQNA

قرآن میں «میسی» کے نام کا ذکر !

7:29 - March 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500405
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی عدالت پارٹی سے وابستہ را ئٹر نے مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبال پلیر«لیونل میسی» کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ اسکا نام قرآن میں موجود ہے!

ایکنا نیوز- ای پیپر«ناس» کے مطابق ترکی کی عدالت پارٹی سے وابستہ اخبار روزنامه «میلاد» کے رایٹر «سلیمان کراکولوک» نے ایک آرٹیکل میں مضحکہ خیز دعوی میں کہا ہے کہ «لیونل میسی» کا نام قرآن میں موجود ہے اور اسی وجہ سے وہ کامیاب جارہا ہے!

«میسی کا نام قرآن میں موجود ہے» کے عنوان مذکورہ شخص جو لگتا ہے کہ عربی کے الف با سے بھی ناواقف ہے لکھتا ہے کہ قرآن کے الفاظ «المسِّ» یا «اللمس»بقرہ آیت 275 میں«الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لاَ يَقُومُونَ إِلاَّ كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ»(جو سود کھاتا ہے، (قبرسے) نہیں اٹھتا مگر یہ کہ شیطان سے نزدیکی اور مس ہونے کی وجہ سے آشفتہ حال ہوچکا ہے) اور سورہ واقعہ آیت 79 میں، «لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ»(قرآن مجید کو پاک افراد کے سوا کوئی مس نہیں کرتا) کے الفاظ کو میسی کے نام سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے.

وہ لکھتا ہے کہ جب میں نے مذکورہ آیتوں کو پڑھا تو بہت تعجب ہوا اور میں نے فورا استنبول کے مفتی حسن حسنی صولی سے رابطہ کیا اور ان آیتوں کا ترجمہ پوچھا.

سلیمان کراکولوک کا کہنا ہے کہ مفتی نے انہیں بتایا کہ «المسّ» سے مراد مس کرنا، لگ جانا یا چھونا ہے ۔اور چونکہ لیونل میسی بھی اپنے حریفوں سے لگ جاتا ہے یا ان سے ٹچ ہوجاتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان آیات میں انکے نام کی طرف اشارہ ہے !


3479690

نظرات بینندگان
captcha