چین؛قرآنی دیوار

IQNA

چین؛قرآنی دیوار

12:59 - March 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500467
بین الاقوامی گروپ: جامع مسجد «شی‌آن» دنیا کی واحد مسجد ہے جہاں مسجد کی دیواروں پر تمام قرآنی سورتیں خطاطی کی گئیں ہیں

ایکنا نیوز- نیوز ایجسنی «ابونواف» کے مطابق شاید کسی کے گمان میں بھی نہ ہو کہ چین جیسے کیمونسٹ مک میں ایسی مسجد موجود ہے جو قرآنی شاہکار کا اعلی نمونہ سمجھا جاتا ہے

چین کے صوبے شی آن میں جامع مسجد «شی‌آن» ایک ایسی تاریخی مسجد ہے جنکی دیواروں پر تمام قرآنی سورتیں خطاطی کی گئیں ہیں

یہ مسجد سال 762 میلادی «تانگ» دور کی یادگار مسجد ہے

تانگ دور حکومت میں اس مسجد کی بنیاد ڈالی گئی اور «مینگ» دور حکومت میں اسکی از سر نومرمت ہوئی ہے

12 هزار مربع میٹر پر محیط مسجد چینی معبد خانوں کی طرح ہے البتہ دیواروں پر خوبصورت اسلامی فن خطاطی کا نمونہ موجود ہے

بودائی معبد خانوں کے برعکس جامع مسجد «شی‌آن» کو قبلہ رخ پر بنائی گئی ہے ۔ اس خوبصورت مسجد کو سیاحتی حوالے سے بھی ایک گرانقدر سرمایہ قرار دیا جاسکتا ہے.

چین؛قرآنی دیوارچین؛قرآنی دیوار


3483085

نظرات بینندگان
captcha