ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «عیون الخلیج» کے مطابق جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزیرنے جامعہ الازھر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تشدد اور نفرت سے دوری کا دین ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج بقائے باہمی کی ضرورت ہے اور جرمنی اسلام اور مسلمانوں کے لیے احترام کا قائل ہے
تھامس دی میزیر نے کہا کہ جامعہ الازھر سے میرا یہ پیغام دنیا کے لیے ہے کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔
اور دہشت گردوں سے اسکا کوئی تعلق نہیں، یہ دین دیگر مکاتیب کے عقائد کو رد نہیں کرتا اور سب کے لیے احترام کا قائل ہے
انکا کہنا تھا کہ مہاجرین کو جرمن عوام میں شامل کریں گے اور اسلامو فوبیا کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔