قومی ائیرلائن نے حج کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

IQNA

قومی ائیرلائن نے حج کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

13:06 - April 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500523
بین الاقوامی گروپ:نئی حج پالیسی کے مطابق شمالی علاقوں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے عازمین حج کا کرایہ 95 ہزار مقرر کیا گیا ہے

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن نے حج کے کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا۔ نئی حج پالیسی کے مطابق شمالی علاقوں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے عازمین حج کا کرایہ 95 ہزار مقرر کیا گیا ہے جب کہ جنوبی سیکٹر کراچی اور سکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 86 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔

دوسری جانب رواں برس قومی ایئر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگی جن میں سے 40 فیصد سے زائد افراد کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے بھیجا جائے گا جب کہ  قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔


نظرات بینندگان
captcha