کراچی میں 2 داعش کمانڈر ہلاک

IQNA

کراچی میں 2 داعش کمانڈر ہلاک

10:56 - April 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500550
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی - پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کے دوران  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس پر علاقے میں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر تھے اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha