شیعہ مسجد پر داعش کا حملہ ناکام

IQNA

شیعہ مسجد پر داعش کا حملہ ناکام

13:35 - April 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500579
بین الاقوامی گروپ: کویتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے منصوبے پر عمل سے قبل داعش عناصر کو گرفتار کرلیا

ایکنا نیوز- بحرین کے روزنامه «الوسط» کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے اور واقعے میں داعش کے تین خودکش حملہ آورں کی گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں۔

سیکورٹی زرا ئع کے مطابق خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی میں داعشی عناصر حملے سے قبل دھر لیے گیے ہیں۔


حکام کا کہنا ہے کہ زمینی راستوں سے کویت میں داخل ہونے والے ان افراد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق داعش عناصر ائرپورٹ پر خودکش حملہ اور فائرنگ کے علاوہ کویت کی شیعہ مسجد پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

3487532



نظرات بینندگان
captcha