آل خلیفہ حکومت نے 67 تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا

IQNA

آل خلیفہ حکومت نے 67 تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا

14:15 - April 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500580
بین الاقوامی گروپ:بحرینی حکومت نے اس ملک کی سڑسٹھ فعال تنظیموں اور گروہوں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی -روئیٹر کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے القاعدہ ، جبہت النصرہ ، نائیجیریا کے بوکوحرام ، مصر کے جہاد اسلامی ، اور مالی کے مرابطون نامی گروہوں کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان، بحرین کے چودہ فروری نامی انقلابی گروہ،عوامی مزاحمتی گروہوں اور سرایا الاشتر جیسی انقلابی تنظیموں ،کو بھی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے-

بحرین میں دوہزار گیارہ میں عوامی انقلابی تحریک کو کچلے جانے کے بعد سے اب تک مسلسل پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں -

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت ، گذشتہ پانچ برسوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کے فوجیوں کی مدد سے ملک کا انتظام جبر و استبداد سے چلا رہی ہے - بحرینی عوام سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت ، عوام کو نہایت بے دردی سے کچل رہی ہے-

نظرات بینندگان
captcha