ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفگتگو میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لابیاں ایسی ہیں، جو پاکستان کو دوستوں سے دور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، یہ سازش ایران کے حوالے سے ہی نہیں، بلکہ پاکستان دشمن قوتیں، پاکستان کو سعودی عرب، پاکستان کو چین، پاکستان کو ایران، پاکستان کو ترکی سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ لڑانے کی سازشیں کرتی رہتی ہیں، مسلسل ان منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور یہ پاکستان دشمن قوتیں ہی ہیں جنہوں نے ہمارے دوست افغانستان کو ہم سے دور کر دیا ہے۔ آپ نے دیکھا کہ ہم نے افغانستان سے امریکی انخلا کیلئے کیا کچھ نہیں کیا اور آج وہی افغانستان پاکستان دشمنوں کے ہاتھ میں کھیل رہا ہے اور آئے روز پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان دشمن متحرک ہیں، ایران، سعودی عرب اور چین سمیت ہمارے تمام دوست ممالک کو بھی اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ پاکستانی حکومت بھی محتاط رہے، کیوںکہ دشمن کے بارے میں مثل مشہور ہے کہ "بغل میں چھری منہ میں رام رام"