ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السراج» کے مطابق «الماهر فی القرآن»(ماهر قرآن) مقابلے موریتانیه کے شهر «نواکشوت» کے هوٹل " شنقیط پلاس" میں شروع هوچکے هیں
موریتانیه کے فلاحی انجمن اور عالمی انجمن حفظ قرآن کے تعاون سے منعقده مقابلوں میں کامیاب امیدواروں کو «الماهر فی القرآن»(ماهر قرآن) مقابلے جو مکه مکرمه میں منعقد هوں گے میں بھیجوائے جائیں گے۔
موریتانیه کی فلاحی انجمن کے سربراه «ولد سیدی عبدالقادر» کا کهنا هے که مقابلوں میں اس بار بهترین اور ماهر حفاظ شرکت کررهے هیں۔
عالمی انجمن حفظ قرآن کے نمایندے «ابومصعب محمد المزهر» نے مقابلوں کے انعقاد کو سراهتے هوئے کہا که اس انجمن کے زیر نگرانی مراکز کی سرگرمیاں قابل قدر بے نظیر هیں
مقابلوں میں سو امیدوار شرکت کررهے هیں جنمیں سے دس حافظ کا انتخاب اور انکو قیمیتی انعامات سے نوازا جائے گا۔