بھارت:ہندومسلم فسادات میں ایک مسلمان جاں بحق، کرفیولگا دیاگیا

IQNA

بھارت:ہندومسلم فسادات میں ایک مسلمان جاں بحق، کرفیولگا دیاگیا

15:27 - April 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500604
بین الاقوامی گروپ:بھگوان رام کی پیدائش کے جلوس کے دوران راستے کے تنازعہ پر ہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوﺅں کے بھگوان رام کی پیدائش کے جلوس کے دوران راستے کے تنازعہ پر ہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے حالات کشیدہ ہونے ، فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق ضلع ہزاری باغ کے کیرے ڈاری تھانے کے علاقے کے پانڈو میں مسلم برادری کا ایک شخص ہلاک ہوا ۔سب سے زیاہ خراب صورت حال بوکارو کی ہے جہاں جھڑپوں میں پولیس کے ڈپٹی کمشنر سمیت درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ تنازع جلوس کے راستے کو لے کر شروع ہوا تھا اور برہم جلوس نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے متعدد افراد کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے
نظرات بینندگان
captcha