پاکستان کی فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید

IQNA

پاکستان کی فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید

14:25 - April 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500626
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق  نیویارک میں سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عرب اسرائیل تنازعے کے پائیدار حل تک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا پرامن مذاکرات سے حل نکالا جائے، مسئلے کی سیاسی،سماجی اور معاشی وجوہات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسی کی ضرورت ہے۔ امن عمل شروع نہ ہونے کی صورت میں ایک اور انتفاضہ ہو سکتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، اسرائیل نے یروشلم اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری اڑھائی گنا تیز کردی ہےجس پر تشویش ہے۔
نظرات بینندگان
captcha