تیونس؛ چھٹی کے دن سرکاری اسکولوں میں قرآن سکھانے کا فیصلہ

IQNA

تیونس؛ چھٹی کے دن سرکاری اسکولوں میں قرآن سکھانے کا فیصلہ

7:08 - April 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500634
بین الاقوامی گروپ: تیونس کے وزیرمذہبی امور کے مطابق چھٹی کے دن اسکولوں میں قرآن مجید سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «arabesque.tn» کے مطابق تیونس کے وزیر مذہبی امور «محمدخلیل» کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے فیصلے کی روشنی میں شدت پسندی اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے اسکولوں میں چھٹی کے دن قرآن مجید سکھانے اور پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے بعد چھٹی کے دنوں میں اسکولوں میں میں قرآن پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرمذہبی امور کے مطابق دہشت گردی سے مقابلے کے لیے مذکورہ اقدام اٹھایاگیا ہے

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینے کو وزارت مذہبی امور کے تعاون سے «غدوة خير»(آغاز خیر) مہم چلایا گیا جو ایک سال تک جاری رہے گا اس مہم کا مقصد معاشرے میں اصلاح کے لیے جوانوں کو متحرک کرنا ہے۔

حفظ قرآن ، تفسیر آیات اور مساجد کی سیاست سے دوری کے پروگرامز مہم میں شامل ہیں۔

3490142

نظرات بینندگان
captcha