ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق تین دھماکوں میں مجموعی طور پر گیارہ افراد شہید اور پچیس دیگر زخمی ہوچکے ہیں ۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے خود کش حملہ آور نے آج نماز جمعہ کے دوران امام علی حسینیہ میں داخل ہو کر نمازیوں کے بیچ میں خود کو اڑا دیا جس کے باعث ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ۹ افراد شہید ہوئے ہیں۔ مزید جانی نقصان کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے اور داعش ٹولے نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
رضوانیہ مسجد میں دھماکے کرنے کی نیت سے آئے حملہ آور کو فورسز نے دھماکے سے قبل فائرنگ سے ہلاک کیا
مغربی بغداد کے علاقے ابو بغداد میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں جسمیں دو ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں
اس سے پہلے بغداد میں داعش کے حملوں میں درجنوں نمازی اور بیگناہ افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں .