ایکنا نیوز- سحرٹی وی- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد الشیخ احمد نے جمعہ کی شام یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ بحران یمن کی راہ حل یمنی فریقوں کو ہی تلاش کرنی ہے، اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات بحران کے حل کے سلسلے میں اہم پیشرفت کی نوید دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات دراصل جنگ بندی پر مرکوز رہے ہیں اور فریقیں اس کو قائم رکھنے پر متفق ہیں۔
درایں اثنا کویت مین امن مذاکرات میں شریک ایک شخصیت نے کہا ہے کہ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے تحریک انصار اللہ اور یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفد سے درخواست کی تھی کہ مذاکرات کی فوجی کمیٹی سے متعلق بات چیت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منقتل کر دی جائے جسے انصار اللہ اور اور علی عبداللہ صالح کی کانگریس پارٹی کے وفد نے سختی سے مسترد کر دیا۔