ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «World Religion News»،کے مطابق دین پر زندگی کے اثرات کے حوالے سے امریکہ میں تازہ ریسرچ کیا گیا
سروے اور تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ جو لوگ مذہب پر عقیدہ رکھتے ہیں زیادہ وقت گھر کو دیتے ہیں اور اجتماعی کاموں بھرپور حصہ ہوتے ہیں،ضرورت مندوں کی مدد کے ساتھ یہ لوگ خوشحال تر زندگی گذارتے ہیں اور اپنی زندگی سے یہ لوگ زیادہ مطمین ہوتے ہیں
سروے کے مطابق البتہ انفرادی معاملات، صحت اور فٹنس اور دیگر امور میں زیادہ فرق نظر نہیں آیا
تحقیق سے پتہ چلا کہ کچھ لوگ زیادہ مذہبی ہوتے ہیں ، پچھتر فیصد امریکن مذہبی افراد ہفتے میں ایک بار خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور ان میں سے دو تہائی خدا سے مدد مانگتے ہیں جبکہ غیر مذہبی افراد میں صرف ایک تہا ئی لوگ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور ان میں سے پچیس فیصد افراد خدا سے مدد مانگتے ہیں
پچاس فیصد مذہبی افراد مہینے میں ایک بار گھر میں مذہب کے بارے میں بات کرتے ہیں اور تینتیس فیصد مذہبی افراد گھر سے باہر بھی مذہب پر گفتگو کرتے ہیں
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اکثر کیتھولک افراد مذہبی امور پر سوال پوچھتے ہیں جبکہ غیر مذہبی لوگ قانونا اخلاق کی رعایت کرتے ہیں ۔ مہربانی اور بردباری و احترام کے روزہ مرہ اصول کے حوالے سے ڈیل کرتے ہیں