ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «atheer.om» کے مطابق عمانی طلبا تنظیم کی کوشش سے اسلامی کونسل اور فضائی حج کمپنی کے تعاون سے نیوکاسٹل میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا
مقابلے میں دو کیٹگری شامل تھے قرآنی سورتیں «مریم» «طه» اور «نور» کے حفظ میں طلباء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا گیا۔
طلباء کونسل کے نایب صدر «وسن الشندودیة» نے مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ میں عمان کے مقیم طلباء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا گیا اور اس میں داخلے کے لیے سوشل میڈیا استعمال ہوا اور اس طرح میڈیا کے زریعے بغیر حاضر ہوئے طلباء نے مقابلوں میں حصہ لیا
نیوکاسٹل میں طلباء تنظیم کے ڈپٹی «سلطان السیابی» نے مقابلوں کے مقاصد پر گفتگو میں کہا کہ دیار غیر میں قرآن سے انس اور طلباء میں تعلقات بڑھانا اہداف میں شامل ہیں
طلباء تنظیم کی مشیر«ثریا الحجریة» نے اس موضوع پر گفتگو میں کہا کہ طلباء کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے چھٹی کے دنوں میں مقابلہ منعقد کیا گیا ۔