اسرائیلی جیل سے 12 سالہ بچی رہا

IQNA

اسرائیلی جیل سے 12 سالہ بچی رہا

14:17 - April 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500665
بین الاقوامی گروپ:اسرائیل نے 12 سالہ فلسطینی بچی دیما الواوی کو تقریباً دو ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق انہیں اسکول کا یونیفارم پہنے 9 فروری کو مقبوضہ مغربی کنارے سے چاقو کے ساتھ یہودی آبادی والے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔


اطلاعات کے مطابق کم سن قیدی کے لیے واد ی کی دفاعی ٹیم نے اسرائیلی فوجی عدالت سے ان کی رہائی کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کے مطابق اسرائیلی فوجی قوانین کے تحت 12 سال کے بچے کو بھی سزا دی جاسکتی ہے ۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 450 کم عمر افراد سزا کاٹ رہے ہیں جن میں سے 100 کے قریب 16 سال سے بھی کم عمر ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha