ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نونہالوں کی انجمن «أحباب الأمیر»
کے تعاون سے ایام رجب کے حوالے سے نونہالوں اور نوجوانوں کے لیے قرآنی محفل منعقد کی گئی
«أحباب الأمیر» کی سربراہ «رنا الشمرتی» نے اس حوالے سے کہا کہ اس مرکز کا اہم مقصد بچوں کو قرآنی تعلیمات کی جانب مایل کرنا اور انکی صلاحیتوں کا ابھارنا ہے
انہوں نے کہا کہ مرکز کی کوشش ہے کہ اس حوالے سے تمام جدید وسایل سے
استفادہ کیا جاسکے
قرآنی مرکز «أحباب الأمیر» کے سربراہ کے مطابق حفظ
قرآن کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے اسپورٹس اور تفریح وغیرہ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے
تاکہ بچے شوق و زوق کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کی پرورش کرسکے
3492399