ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Journal Online» کے مطابق الک گروو میونسپل ٹاون میں اسلامی تنظیم «علی ولی الله» کی جانب سے مرکزکے قیام کی درخواست پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے
مرکز کے عہدہ دار «سید شاه» کا کہنا ہے کہ شیکاگو میں اسلامی مرکز موجود ہے مگر فاصلے پر ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں مرکز کا قیام ضروری ہے
اجازت ملنے کے بعد مرکز کے قیام پر کام شروع کیا جائے گا اور قرآنی تعلیمات کا فروغ اہم مقاصد میں شامل ہے
الک گروو کے علاقے میں ہندو اور عسیائیوں کے عبادت خانے موجود ہیں مسلمان بھی اپنے لیے ایک عبادت خانے کی تعمیر پر مصر ہیں.
سروے کے مطابق امریکہ میں بیس لاکھ شیعہ مسلمان رہتے ہیں اور سب سے بڑی
تعداد کیلفورنیا اور اس کے بعد
میشی گان، ایلینوی،
نیویورک اور ٹیکساس میں زیادہ شیعہ آبادی موجود ہے
شیعوں کے لیے ۲۳۰ مسجد اور اسلامی مراکز موجود ہیں اور سب سے زیادہ عبادت خانے اور مراکز کیلفورنیا میں موجود ہیں۔
3492739