حکومت داعش سے غفلت برت رہی ہے ۔ عابد الحسینی

IQNA

حکومت داعش سے غفلت برت رہی ہے ۔ عابد الحسینی

15:52 - May 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500701
بین الاقوامی گروپ: داعش کی سرگرمیوں سے حکومت بخوبی آگاہ ہے جہاں داعش کے جھنڈے لہرائے جائیں، وال چاکنگ ہو، بیعت کی جائے، بندے گرفتار ہوں، لوگوں کو دھمکی آمیز خطوط ملیں، وہاں کیا گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفتگو میں علامہ عابدحسین الحسینی نے ملک گیر آپریشن کے حوالے سے کہا کہ ملت تشیع نے ہی سب سے پہلے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھائی اور ملت تشیع ہی سب سے زیادہ دہشتگردی کا نشانہ بنی، ہم تو بہت عرصہ سے چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ ان ملک و اسلام دشمن طالبان خوارج اور ان کے ساتھیوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن کیا جائے، اگر ایسا واقعاً ہو رہا ہے تو خوش آئند ہے، ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے داعش کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ داعش کی سرگرمیوں سے حکومت بخوبی آگاہ ہے، حکومت سب کچھ جانتی ہے، مگر اس کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے ہوئے ہے، جہاں داعش کے جھنڈے لہرائے جائیں، وال چاکنگ ہو، بیعت کی جائے، بندے گرفتار ہوں، لوگوں کو دھمکی آمیز خطوط ملیں، وہاں کیا گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha