مصر؛ ۱۰ ساله نوجوان باکمال حافظ قرآن

IQNA

مصر؛ ۱۰ ساله نوجوان باکمال حافظ قرآن

8:22 - May 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500708
بین الاقوامی گروپ: بصارت سے محروم قاری «بلال محمد السید جمعه» نے چھ مہینے میں قرآت ستہ پر عبور حاصل کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے mubasherkfs.com،کے مطابق کفر شیخ کے نایب گورنر «احمد بسیونی زید»، نے حافظ «بلال محمد السید جمعه» کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ملاقات کی

مصری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں مقام دوم حاصل کرنے والے نوجوان حافظ کو صوبہ کفرالشیخ میں ایک تقریب میں باقاعدہ مہمان بلانے کی بھی تیاری ہورہی ہے


احمد بسیونی زید نے حافظ بلال کی صلاحیتوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں دوم پوزیشن لینے والا قاری ہمارا قیمتی سرمایہ ہے

بلال محمد السید جمعه پانچویں کلاس کا طالب علم ہے جو متعدد مقابلوں میں اہم کارنامے انجام دے چکا ہے

بصارت سے محروم قاری کا کہنا ہے کہ میں نے صرف چھ مہینے میں مختلف اساتذہ سے استفادے کے بعد قرآت ستہ پر عبور حاصل کرلیا

دس سالہ حافظ قاری بلال محمد السید جمعه، مصر کے صوبہ «کفرالشیخ» سے تعلق رکھتا ہے جو مصر کے بین الاقوامی مقابلوں میں مقام دوم حاصل کرچکا ہے.


3494080

نظرات بینندگان
captcha