ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوسط» کے مطابق ستمبر ۲۰۱۵ سے شروع ہونے والا مقابلہ حسن قرآت آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔
«قاری برتر جهان» کے عنوان سے شروع ہونے والے مقابلوں کا فاینل راونڈ نومیی کو ہوگا –سیکریٹری وزارت انصاف «فرید یعقوب المفتاح»، کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا مقصد طلبا کو قرآت اور قرآن مجید کی جانب مائل کرانا اور انکی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔ دنیا بھر سے خواہشمند قاری اس وسایٹ کے زریعے سے مقابلے میں اپنی تلاوت کے آڈیو فایل بھیج کرشریک ہوسکتا تھا
«https://www.quran.bh/ar/home»
بحرین میں ماہرین قرآت اس کی تلاوت سن کر اس مقابلے کے لیے شامل کرنے کے
بارے میں فیصلہ کرتے
سیکریٹری انصاف کے مطابق مقابلوں میں اکیانوے ممالک سے سات ہزار طلباء نے حصہ لیا اور ان میں ہونے والے مقابلوں کے بعد نو مئی کو اب فاینل راونڈ منعقد کیا جارہا ہے تاکہ «قاری برتر جهان» کا انتخاب کیا جاسکے
اس مرحلے میں بہترین قاری کے علاوہ بہترین ووٹ لینے والے قاری کو بھی انعام دیا جائے گا
اختتامی تقریب بحرین کے ہوٹل «آرت روتانا» میں منعقد ہوگی جسمیں شیخ «صالح بن عود المغامسی»سعودی عرب کے «ناصر علی القطامی»، الجزایر کے شیخ «عبدالهادی حسان لعقاب» فلسطین کے، ««حاتم عبدالرحیم التمیمی» ملایشیاء کے شیخ «اسماعیل بن محمد» بھی شرکت کریں گے
اس تقریب میں ٹاپ فایو قاری کے درمیان اہم مقابلہ بھی ہوگا اور حوالے سے ڈکومنٹری بھی بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے
جسکے بعد وزیر انصاف بحرین بہترین عالمی قاریوں میں انعامات تقسیم کریں گے