ملایشیاء/ دنیا کے قدیم ترین قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

ملایشیاء/ دنیا کے قدیم ترین قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:27 - May 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500710
بین الاقوامی گروپ: اٹھاونویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- ایکنا نیوزنمایندے کے مطابق ملایشیاء میں قدیم ترین قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب رات آٹھ بجے منعقد کی گئی

افتتاحی تقریب میں ملایشیاء کے وزیر برای مذہبی امورجمیل خیر بهارم،اسلامی ممالک کے سفراء اور ڈپلومیٹس بھی شریک تھے۔


ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر علی‌اکبر ضیایی،قرآنی اور الکوثر چینل کے رکن، حجت‌الاسلام والمسلمين سيد‌جواد موسوی، قرآن چینل کے ڈایریکٹر اور ایرانی سفارت خانے کے نمایندوں نے خصوصی شرکت کیں۔

اسلامک ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن (جاکیم)کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر 69 ممالک کے قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے جبکہ مقابلوں میں حسن قرآت اور حفظ مقابلے شامل ہیں

ملایشیا کی جانب سے حسن قرات اور حفظ میں دو طلبا اور دو طالبات نمایندگی کریں گی

مقابلے «وحدت؛ ترقی کی شہ رگ» کے عنوان سے منعقد ہوں گے جبکہ مصر، سعودی عرب، قطر، لبنان، اردن، انڈونیشیاء،برونائی، تھائی لینڈ اور ملایشیا کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

مقابلوں میں سید مصطفے حسینی ایران کی نمایندگی کررہا ہے.


3494118

نظرات بینندگان
captcha