ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «سی بی سی نیوز» کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں مسجد کی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا ہے
مسجد کے متولی کے مطابق آگ لگنے سے پہلے انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو مسجد کے احاطے میں کارٹنوں کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا انہوں نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور اسکے بعد مسجد سے آگ کےشعلے بلند ہونے لگے
ونکوور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مسجد کمیٹی کے رکن هارون خان کا کہنا ہے کہ رات نو بجے جب لوگ مغربین کی نماز کی ادائیگی کے بعد چلے گیےتو واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد عبادت اور صلح کی جگہ ہے اور اس میں واقعہ کا ہونا افسوسناک ہے۔