ایکنانیوز- اطلاع رساں نیوز ایجنسی « QUARTZ» کے مطابق اٹلی کے مسلمان مساجد کی شدید کمی سے دوچار ہیں اور یہاں پندرہ لاکھ مسلمان آباد ہیں مگر انکی عبادت کے لیے صرف آٹھ مساجد موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس میں اس تعداد کے چار برابر مسلمان آباد ہیں اور انکے لیے ۲۲۰۰ مساجد جبکہ برطانیہ میں اٹلی کے مسلمانوں کے دو برابر مسلمانوں کے لیے ۱۵۰۰ مساجد موجود ہیں۔
البتہ ان مساجد کے علاوہ اٹلی میں آٹھ سو اسلامی اور ثقافتی مراکز اور نماز خانے وغیرہ موجود ہیں جنمیں سے بعض انڈر گراونڈ گیراج اور گودام وغیرہ میں بنایے گیے ہیں اور ان سے نماز جماعت اور اسلامی پروگرام وغیرہ کے لیے استفادہ کیا جاتا ہے۔