بین الاقوامی گروپ: بھارت میں جماعت اسلامی کے تعاون سے منعقدہ قرآنی سیمینار میں ہندو لیڈر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی
ایکنا نیوز- روزنامه «Times of India» کے مطابق " معاشرہ آفات سے دور" اور " سالم خاندان" کے عنوان سے دو روزہ سیمینار بھارت کے شہر میسور میں منعقد ہوگا.
میسور شہر کے میر کے علاوہ اہم ہندو شخصیات کو بھی اس سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.
جماعت اسلامی کے مطابق دیگر مذاہب میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور آشنائی قرآنی سیمینار کا مقصد ہے اور اس سیمینار میں قرآنی پیغامات کو انگریزی زبان میں پیش کیا جائے گا
بھارت میں 180 ملین مسلمان آباد ہیں جنمیں سے 30 ملین لوگ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ۔