ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «WB» کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گراٹس شہر میں اسلامی مرکز پر حملہ اور مسجد کی توہین کرنے والا فرد گرفتار ہوچکا ہے۔
گراٹس اسلامی مرکز کے مطابق حملہ صرف مسجد نہیں بلکہ اسلامی معاشرے پر حملہ اور اظھار رائے اور عقیدے کی آزادی پر حملہ ہوا ہے
پولیس ترجمان «لئو یوزفوس» کے مطابق چھیالیس سالہ آسٹرین باشندے نے سور کے کٹے سر اور خون کو مسجد پر گرایا اور توہین مسجد پر انکو گرفتار کرلیا گیا ہے
آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ مہینے کو اسلاموفوبیا میں چوّن فیصد اضافہ دیکھا گیا
مسلم مہاجرمخالف سیاست داں نوربرٹ هوفر کو صدارتی انتخابات میں برتری حاصل ہے اور توقع ظاہر کیا جاتاہے کہ وہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگا
آسٹریا میں اسلام دوسرا بڑا مذہب شمار ہوتا ہے آٹھ ملین کی آبادی میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مسلمان اس ملک میں آباد ہیں ۔